۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عبد الله حمدوک نخست وزیر دولت انتقالی سودان

حوزہ/ عبد اللہ حمدوک نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں کہا کہ دسمبر انقلاب،معاہدہ آزادی اور عبوری حکومت کے رد بدل اور ترجیحات کے مقاصد متوازن بین الاقوامی تعلقات کو قائم کرنا ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوڈانی عبوری حکومت کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے صری اخبار "الشروق" کو اسرائیلی حکومت کے ساتھ دستخط کیے جانے والے   معاہدوں کے بارے میں بتایا کہ دسمبر انقلاب،معاہدہ آزادی اور عبوری حکومت کے رد بدل اور ترجیحات کے مقاصد متوازن بین الاقوامی تعلقات کو قائم کرنا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ذمہ داری دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مستقل طور پر آزادانہ تعلقات کو استوار کرنا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اورعلاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول کے لئے ہے۔

سوڈانی وزیر اعظم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمارا فلسطین کے مسئلے اور فلسطینیوں کے آزاد ریاست کے قیام کے حق کے بارے میں ہمارا مؤقف واضح ہے، کہا کہ سوڈان میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔

حمدوک نے دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان کو نکالنے کے امریکی فیصلے کو ایک بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری تیس سالہ تنہائی اور محرومی سے نکلنے کا آغاز ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .